عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ، - مِنْ أَهْلِ مَرْوَ أَبُو طَيْبَةَ - قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلاً، جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ " مَا لِي أَرَى عَلَيْكَ حِلْيَةَ أَهْلِ النَّارِ " . فَطَرَحَهُ ثُمَّ جَاءَهُ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ شَبَهٍ فَقَالَ " مَا لِي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ الأَصْنَامِ " . فَطَرَحَهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ أَىِّ شَىْءٍ أَتَّخِذُهُ قَالَ " مِنْ وَرِقٍ وَلاَ تُتِمَّهُ مِثْقَالاً " .
انگریزی ترجمہ
Abdullah bin Buraidah narrated from his father that:A man came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] and he was wearing an iron ring. He said: "Why do I see you wearing the jewelry of the people of Hell?" He threw it away, then he came and he was wearing a brass ring. He said: "Why do I notice the stench of idols from you?" So he threw it away, and submitted: "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), what should I use?" He said: "Silver, but it should not equal a Mithqal
اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے لوہے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ آپ نے فرمایا: مجھے کیا ہو رہا ہے کہ میں تمہیں اہل جہنم کا زیور پہنے دیکھ رہا ہوں؟ اس نے اتار کر پھینک دی۔ پھر وہ پیتل کی انگوٹھی پہن کر آیا۔ آپ نے فرمایا: مجھے کیا ہو رہا ہے کہ مجھے تم سے بتوں کی بو آ رہی ہے۔ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کس چیز کی انگوٹھی بناؤں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: چاندی کی بنا لو مگر مثقال (ایک مثقال) کے برابر نہ ہو۔
