عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا امْرَأَةٌ فَقَالَ مَنْ هَذِهِ قَالَتْ فُلَانَةُ لَا تَنَامُ تَذْكُرُ مِنْ صَلَاتِهَا فَقَالَ مَهْ عَلَيْكُمْ مِنْ الْعَمَلِ مَا تُطِيقُونَ فَوَاللَّهِ لَا يَمَلُّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى تَمَلُّوا وَكَانَ أَحَبَّ الدِّينِ إِلَيْهِ مَا دَامَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat ' Aishah (may Allah be well pleased with her) that:The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] entered upon her and there was a woman with her. He said: "Who is this?" She said: "So-and-so; she does not sleep"- she mentioned her excessive praying. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] said: "Keep quiet. You should do what you are able to, for by Allah, Allah, the Mighty and Sublime, does not get tired. The most beloved religion to Him is that in which a person persists
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور ان کے پاس ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: یہ کون ہے؟ انہوں نے عرض کیا: فلاں ہے، یہ سوتی نہیں۔ پھر انہوں نے اس کی کثرتِ نماز کا ذکر کیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بس کرو! تم پر اتنا ہی عمل لازم ہے جتنی تمہاری طاقت ہو۔ اللہ کی قسم! اللہ عزوجل نہیں تھکتا جب تک تم خود نہ تھک جاؤ۔ اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے محبوب عمل وہ تھا جس پر اس کا کرنے والا ہمیشگی اختیار کرے۔
