عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ بْنِ الْأَزْرَقِ عَنْ عَوْفٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا فَصَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّى يُوضَعَ فِي قَبْرِهِ كَانَ لَهُ قِيرَاطَانِ أَحَدُهُمَا مِثْلُ أُحُدٍ وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهِ ثُمَّ رَجَعَ كَانَ لَهُ قِيرَاطٌ
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) that:The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] said: "Whoever follows the funeral procession of a Muslim out of faith and in the hope of reward, then offers the funeral prayer for him and waits until he is placed in his grave, then he will have two Qirats, each of which is like Mount Uhud. Whoever offers the funeral prayer for him then returns, he will have one Qirat
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایمان اور ثواب کی نیت سے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ چلے، پھر اس کی نماز جنازہ پڑھے اور اس وقت تک انتظار کرے جب تک اسے قبر میں رکھ نہ دیا جائے تو اسے دو قیراط ملیں گے جن میں سے ہر ایک احد پہاڑ جتنا ہوگا۔ اور جو شخص اس کی نماز جنازہ پڑھ کر لوٹ آئے تو اسے ایک قیراط ملے گا۔
