عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ قَالَ فَمَاذَا أَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الدِّينَ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Sa'eed Al-Khudri said: "The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] said: 'While I was sleeping, I saw the people being shown to me, and they were wearing shirts. Some reached the breast and some reached lower than that. And 'Umar bin Al-Khattab was shown to me, and he was wearing a shirt that he was dragging;' They said: 'How do you interpret that, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)?' He said: 'The religion
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں سویا ہوا تھا کہ میں نے دیکھا لوگ میرے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں اور ان پر قمیصیں ہیں، کسی کی سینے تک پہنچتی ہے اور کسی کی اس سے نیچے۔ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ میرے سامنے پیش ہوئے اور ان پر ایک قمیص تھی جسے وہ گھسیٹ رہے تھے (یعنی بہت لمبی تھی)۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دین۔
