عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ، عَنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَزْنِي الزَّانِي حِينَ يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَسْرِقُ السَّارِقُ حِينَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ وَلاَ يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ " .
انگریزی ترجمہ
It was narrated from abu Hurairah that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: "No one who commits Zina is a believer at the moment when he is committing Zina; no one who steals is a believe at the moment when he is stealing; no one who drinks wine is a believer at the moment when he is drinking it; and no robber is a believer at the moment when he is robbing and the people are looking on
اردو ترجمہ
ہم سے ربیع بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعیب بن لیث نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث نے ابن عجلان سے، انہوں نے قعقاع سے، انہوں نے ابو صالح سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زنا کار جب زنا کر رہا ہوتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا، اور چور جب چوری کر رہا ہوتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا، اور شراب پینے والا جب شراب پی رہا ہوتا ہے تو وہ مومن نہیں ہوتا، اور لوٹنے والا جب کوئی قابل قدر چیز لوٹ رہا ہوتا ہے جس کی طرف لوگ اپنی نظریں اٹھاتے ہیں تو وہ مومن نہیں ہوتا۔
