عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، - وَاللَّفْظُ لَهُ - عَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اسْتَعْمَلَ رَجُلاً عَلَى خَيْبَرَ فَجَاءَ بِتَمْرٍ جَنِيبٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَكُلُّ تَمْرِ خَيْبَرَ هَكَذَا " . قَالَ لاَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا لَنَأْخُذُ الصَّاعَ مِنْ هَذَا بِصَاعَيْنِ وَالصَّاعَيْنِ بِالثَّلاَثِ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَفْعَلْ بِعِ الْجَمْعَ بِالدَّرَاهِمِ ثُمَّ ابْتَعْ بِالدَّرَاهِمِ جَنِيبًا " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Sa'eed (may Allah be well pleased with him) Al'Khudri and Hadrat Abu Hurairah that:the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) appointed a man in charge of kharibar and he brought some Janib dates. The messenger of Allah said; "Are all the dates if khaibar like this?" He said: "No (by Allah, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)) we take a Sa of these for two for three Sas (of other types of dates)." The messenger of Allah said: "do not do that Sell the mixed dates for Dirhams then buy the Janib dates with the Dirhams
اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید خدری اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو خیبر کا عامل بنایا تو وہ جنیب (عمدہ) کھجوریں لے کر آیا۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا خیبر کی ساری کھجوریں ایسی ہیں؟ اس نے عرض کیا: نہیں، اللہ کی قسم یا رسول اللہ! ہم اس کا ایک صاع دو صاع کے بدلے لیتے ہیں اور دو صاع تین کے بدلے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا نہ کرو۔ ملی ہوئی کھجوریں درہموں کے بدلے بیچو پھر درہموں سے جنیب کھجوریں خرید لو۔
