عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا الإِمَامُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ، بِمِصْرَ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ نَصْرٍ، قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الصَّيْدِ فَقَالَ " إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ فَإِنْ أَدْرَكْتَهُ لَمْ يَقْتُلْ فَاذْبَحْ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنْ أَدْرَكْتَهُ قَدْ قَتَلَ وَلَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ فَقَدْ أَمْسَكَهُ عَلَيْكَ فَإِنْ وَجَدْتَهُ قَدْ أَكَلَ مِنْهُ فَلاَ تَطْعَمْ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ وَإِنْ خَالَطَ كَلْبُكَ كِلاَبًا فَقَتَلْنَ فَلَمْ يَأْكُلْنَ فَلاَ تَأْكُلْ مِنْهُ شَيْئًا فَإِنَّكَ لاَ تَدْرِي أَيُّهَا قَتَلَ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat 'Adiyy bin Hatim (may Allah be well pleased with him) that:he asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) about hunting. He said: "When you release your dog, mention the name of Allah over him, and if you catch up with him and he has not killed (the game), then slaughter it and mention the name of Allah over it. If you catch up with him and he has killed (the game) but has not eaten any of it, then eat, for he caught it for you. If you find that the has eaten some of it, then do not eat any of it for he caught it for himself. If there are other dogs with your dog and they have killed (the game) but have not eaten any of it, then do not eat any of it, because you do not know which of them killed it
اردو ترجمہ
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے شکار کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنا کتا چھوڑو تو اس پر اللہ کا نام لو، پھر اگر تم اسے پاؤ کہ اس نے شکار کو ابھی نہیں مارا تو ذبح کرو اور اللہ کا نام لو، اور اگر تم اسے پاؤ کہ اس نے شکار کو مار دیا ہے لیکن اس میں سے کچھ نہیں کھایا تو کھاؤ کیونکہ اس نے تمہارے لیے روکا ہے، اور اگر تم دیکھو کہ اس نے اس میں سے کچھ کھا لیا ہے تو اس میں سے کچھ نہ کھاؤ کیونکہ اس نے اپنے لیے روکا ہے، اور اگر تمہارے کتے کے ساتھ اور کتے مل گئے ہوں اور انہوں نے مار دیا ہو لیکن کھایا نہ ہو تو بھی نہ کھاؤ کیونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ ان میں سے کس نے مارا ہے۔
