عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، قَالَ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِيِّ، قَالَ سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ، قَالَ بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي رَهْطٍ فَقَالَ " أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لاَ تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلاَ تَسْرِقُوا وَلاَ تَزْنُوا وَلاَ تَقْتُلُوا أَوْلاَدَكُمْ وَلاَ تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ وَلاَ تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ فِيهِ فَهُوَ طَهُورُهُ وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ فَذَاكَ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ " .
انگریزی ترجمہ
It was narrated that Abu Idris (upon him be peace) Al-Khawlani said: "I heard Hadrat 'Ubadah bin As-Samit say: 'I pledged to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) among a group of people, and he said: I accept your pledge that you will not associate anything with Allah, you will not steal, you will not have unlawful sexual relations, you will not kill you children, you will not utter slander, fabricating from between your hands and feet, and you will not disobey me when commanded with goodness. Whoever fulfills (this pledge), his reward will be with Allah, and whoever commits any of these actions and is punished for it, it will be purification for him. Whoever (commits any of these action then) Allah conceals him, it is up to Allah; if He wills He will forgive him, and if He wills, He will punish him
اردو ترجمہ
حضرت ابو ادریس خولانی فرماتے ہیں: میں نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرماتے سنا: میں نے لوگوں کی ایک جماعت میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تم سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، چوری نہیں کرو گے، زنا نہیں کرو گے، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، کوئی بہتان نہیں لگاؤ گے جو اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان سے گھڑو، اور نیکی میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو اسے پورا کرے تو اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے، اور جس نے ان میں سے کوئی گناہ کیا اور اسے سزا دی گئی تو وہ اس کی پاکیزگی ہے، اور جسے اللہ نے پردہ پوشی فرمائی تو وہ اللہ کے سپرد ہے، چاہے تو عذاب دے اور چاہے تو معاف فرمائے۔
