عربی (اصل)
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَرْدَانْبَهْ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاَقَةَ، عَنْ عَرْفَجَةَ بْنِ شُرَيْحٍ الأَشْجَعِيِّ، قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ النَّاسَ فَقَالَ " إِنَّهُ سَيَكُونُ بَعْدِي هَنَاتٌ وَهَنَاتٌ فَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ أَوْ يُرِيدُ تَفْرِيقَ أَمْرِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم كَائِنًا مَنْ كَانَ فَاقْتُلُوهُ فَإِنَّ يَدَ اللَّهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ يَرْكُضُ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated that Hadrat 'Arfajah bin Shuraih Al-Ashja'I (may Allah be well pleased with him) said: "I saw the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] on the Minbar addressing the people. He said: 'After me there will be many calamities and much evil behavior. Whoever you see splitting away from the Jama'ah or trying to create division among the Ummah of Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW], then kill him, for the Hand of Allah is with the Jama'ah, and the Shaitan is with the one who splits away from the Ummah, running with him
اردو ترجمہ
حضرت عرفجہ بن شریح اشجعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر لوگوں کو خطبہ دیتے دیکھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے بعد بہت سی آفتیں اور فتنے ہوں گے۔ جسے تم دیکھو کہ وہ جماعت سے علیحدہ ہو رہا ہے یا امت محمدیہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں تفریق ڈالنا چاہتا ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو، اسے قتل کرو کیونکہ اللہ کا ہاتھ جماعت پر ہے اور شیطان اس کے ساتھ بھاگتا ہے جو جماعت سے علیحدہ ہوتا ہے۔
