عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَارَّهُ فَقَالَ " اقْتُلُوهُ " . ثُمَّ قَالَ " أَيَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ " . قَالَ نَعَمْ وَلَكِنَّمَا يَقُولُهَا تَعَوُّذًا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَقْتُلُوهُ فَإِنَّمَا أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ فَإِذَا قَالُوهَا عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلاَّ بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated that Hadrat An-Nu'man bin Bashir (may Allah be well pleased with him) said: "We were with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] and a man came and whispered to him. He said: 'Kill him.' Then he said: 'Does he bear witness to La ilaha illallah (there is none worthy of worship except Allah)?' He said: 'Yes, but he is only saying it to protect himself.' The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) [SAW] said: 'Do not kill him, for I have been commanded to fight the people until they say La ilaha illallah, and if they say it, their blood and their wealth are safe from me, except for a right that is due, and their reckoning will be with Allah
اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ایک شخص آیا اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سرگوشی کی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے قتل کرو۔ پھر فرمایا: کیا وہ لا الہ الا اللہ کی گواہی دیتا ہے؟ اس نے کہا: ہاں، لیکن وہ صرف بچاؤ کے لیے کہتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے قتل مت کرو کیونکہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کہیں۔ جب وہ کہہ دیں تو انہوں نے اپنے خون اور مال مجھ سے محفوظ کر لیے سوائے حق کے اور ان کا حساب اللہ پر ہے۔
