عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالَجَ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَتْلُ مُؤْمِنٍ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ زَوَالِ الدُّنْيَا قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُهَاجِرِ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated from Hadrat Abdullah bin 'Amr bin Al-'As (may Allah be well pleased with him) who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "By the One in Whose Hand is my soul, killing a believer is greater before Allah than the disappearance of the entire world." Abu Abdur-Rahman said: 'Ibrahim bin Muhajir is not strong.'
اردو ترجمہ
ہمیں محمد بن حضرت معاویہ بن مالج نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں محمد بن سلمہ حرانی نے ابن اسحاق سے، انہوں نے ابراہیم بن مہاجر سے، انہوں نے اسماعیل مولیٰ حضرت عبداللہ بن عمرو سے، انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کیا، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ایک مومن کا قتل اللہ کے نزدیک دنیا کے زوال سے زیادہ عظیم ہے۔ ابو عبدالرحمٰن نے فرمایا: ابراہیم بن مہاجر قوی نہیں ہیں۔
