عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا حُمَيْدٌ قَالَ سَأَلَ مَيْمُونُ بْنُ سِيَاهٍ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ يَا أَبَا حَمْزَةَ مَا يُحَرِّمُ دَمَ الْمُسْلِمِ وَمَالَهُ فَقَالَ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَصَلَّى صَلَاتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَهُوَ مُسْلِمٌ لَهُ مَا لِلْمُسْلِمِينَ وَعَلَيْهِ مَا عَلَى الْمُسْلِمِينَ.
انگریزی ترجمہ
It is narrated that Maimun bin Siyah asked Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him): "O Abu Hamzah, what makes the blood and wealth of a Muslim inviolable?" He replied: "Whoever testifies that there is no god but Allah and that Muhammad is the Beloved Messenger of Allah, faces our Qiblah, prays our prayer, and eats our slaughtered meat, then he is a Muslim. He has the same rights as the Muslims and the same obligations as the Muslims."
اردو ترجمہ
ہمیں محمد بن مثنیٰ نے خبر دی، انہوں نے کہا ہمیں محمد بن عبداللہ انصاری نے بتایا، انہوں نے کہا ہمیں حمید نے بتایا، انہوں نے کہا: میمون بن سیاہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا: اے ابو حمزہ! مسلمان کے خون اور مال کو کیا چیز حرام کرتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: جو شخص گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد اللہ کے رسول ہیں اور ہمارے قبلے کی طرف رخ کرے اور ہماری نماز پڑھے اور ہمارا ذبیحہ کھائے تو وہ مسلمان ہے، اس کے لیے وہی ہے جو مسلمانوں کے لیے ہے اور اس پر وہی ہے جو مسلمانوں پر ہے۔
