عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ خَطَبَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رضى الله عنهما فَاطِمَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّهَا صَغِيرَةٌ " . فَخَطَبَهَا عَلِيٌّ فَزَوَّجَهَا مِنْهُ .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat 'Abdullah bin Buraidah that it was narrated from 'Abdullah bin Buraidah that his father said: "Hadrat Abu Bakr and 'Umar, may Allah be well pleased with them, proposed marriage to Hadrat Fatimah but the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'She is young.' Then 'Ali proposed marriage to her and he married her to him
اردو ترجمہ
حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ( نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ) فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح کے لیے پیغام دیا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ چھوٹی ہے“، پھر علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم نے فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اپنے لیے نکاح کا پیغام دیا تو آپ نے ان کا نکاح علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم سے کر دیا ۱؎۔
