عربی (اصل)
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَى، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا رَجُلٌ فَلَمَّا قَدَّمَهَا إِلَيْهِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ بِهَا دَمًا فَتَرَكَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ يَأْكُلْهَا وَقَالَ لِمَنْ عِنْدَهُ " كُلُوا فَإِنِّي لَوِ اشْتَهَيْتُهَا أَكَلْتُهَا " . وَرَجُلٌ جَالِسٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ادْنُ فَكُلْ مَعَ الْقَوْمِ " . فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي صَائِمٌ . قَالَ " فَهَلاَّ صُمْتَ الْبِيضَ " . قَالَ وَمَا هُنَّ قَالَ " ثَلاَثَ عَشْرَةَ وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَخَمْسَ عَشْرَةَ " .
انگریزی ترجمہ
It was narrated that Musa (upon him be peace) bin Talhah said: "A rabbit that a man had grilled was brought to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and when he offered it to him he submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I saw some blood on it." The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) did not eat it, but he said to those who were with him: "Eat; if I felt like it, I would have eaten it.' There was a man sitting, and the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Come and eat with the people.' He submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I am fasting.' He said: 'Why don't you fast Al-Bid?' He said: 'What are they?' He said: "The thirteenth, fourteenth and fifteenth?
اردو ترجمہ
موسیٰ بن حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک خرگوش لایا گیا جسے ایک شخص نے بھون رکھا تھا، جب اس نے اسے آپ کے سامنے پیش کیا تو کہا: میں نے دیکھا اسے خون ( حیض ) آ رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے چھوڑ دیا، نہیں کھایا، اور ان لوگوں سے جو آپ کے پاس موجود تھے فرمایا: ”تم کھاؤ، اگر مجھے اس کی خواہش ہوتی میں بھی کھاتا“، اور وہ شخص ( جو اسے لایا تھا ) بیٹھا ہوا تھا، رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”قریب آ جاؤ، اور تم بھی لوگوں کے ساتھ کھاؤ“، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں روزے سے ہوں، آپ نے فرمایا: ”تو تم نے بیض کے روزے کیوں نہیں رکھے؟“ اس نے پوچھا: وہ کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں کے روزے“۔
