عربی (اصل)
أخبرَناه أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حَنبَل، حدثني أَبي، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدثنا حمَّاد، عن سِمَاك، عن النُّعمان بن بَشِير، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"مَثَلُ المؤمنِ ومَثَلُ الأجَلِ مَثَلُ رجلٍ له ثلاثةُ أخلَّاءَ، قال له مالُه: أنا مالُك، خُذْ مني ما شئتَ ودَعْ ما شئت، وقال الآخر: أنا معك أحمِلُك وأضَعُك، فإذا متَّ تركتُك؛ قال: هذا عَشِيرَتُه، وقال الثالث: أنا معك أدخُلُ معك وأخرجُ معك، متَّ أو حَيِيتَ؛ قال: هذا عَمَلُه"(2).[التعليق - من تلخيص الذهبي]ترقيم العلميه 251 - على شرط مسلم
انگریزی ترجمہ
Al-Nu'man ibn Bashir narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "The example of the believer and death is like a man who has three close companions. His wealth says to him: 'I am your wealth — take from me whatever you wish and leave whatever you wish.' The second says: 'I am with you; I will carry you and set you down, but when you die, I will leave you' — this is his family and relatives. The third says: 'I am with you; I will enter with you and leave with you, whether you live or die' — this is his deeds."
اردو ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مومن اور اس کی موت کی مثال اس شخص جیسی ہے جس کے تین گہرے دوست ہوں، اس کا مال اس سے کہتا ہے: میں تمہارا مال ہوں، مجھ میں سے جو چاہو لے لو اور جو چاہو چھوڑ دو؛ دوسرا (دوست) کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، تمہیں (سواری پر) اٹھائے رکھوں گا اور (منزل پر) اتاروں گا لیکن جب تم مر جاؤ گے تو تمہیں چھوڑ دوں گا، (آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:) یہ اس کا قبیلہ اور خاندان ہے؛ اور تیسرا دوست کہتا ہے: میں تمہارے ساتھ ہوں، تمہارے ساتھ ہی (قبر میں) داخل ہوں گا اور تمہارے ساتھ ہی نکلوں گا، خواہ تم مر جاؤ یا زندہ رہو، (آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:) یہ انسان کا عمل ہے۔“[المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 253]
