انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) said: When the Messenger of Allah (peace be upon him) was taken on the Night Journey, he was taken to Sidrat al-Muntaha, which is in the sixth heaven. Whatever ascends from the earth stops there and is taken from it, and whatever descends from above stops there and is taken from it. Allah said: "When there covered the Lote Tree that which covered it" [an-Najm: 16]. Ibn Mas'ud said: "Golden butterflies." Then the Messenger of Allah (peace be upon him) was given three things: the five daily prayers, the last verses of Surah al-Baqarah, and forgiveness for those of his nation who do not associate anything with Allah.
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہجب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو معراج کرائی گئی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمسدرۃالمنتہیٰ تک لے جایا گیا اور وہ چھٹے آسمان میں ہے۔ زمین سے جو چڑھتا ہے، وہ یہیں آ کر ٹھہر جاتا ہے پھر لے لیا جاتا ہے۔ اور جو اوپر سے اترتا ہے، وہ بھی یہیں ٹھہرتا ہے پھر لے لیا جاتا ہے۔ اللہ عزوجل نے فرمایا کہ”جبکہ سدرۃ (بیری) کو چھپائے لیتی تھی وہ چیز جو اس پر چھا رہی تھی“(النجم: 16) سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یعنی سونے کے پتنگے۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو وہاں تین چیزیں دی گئیں۔ ایک تو پانچ نمازیں، دوسری سورۃ البقرہ کی آخری آیتیں اور تیسرے اللہ تعالیٰ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی امت میں سے اس شخص کو بخش دیا جو اللہ کے ساتھ شرک نہ کرے گا، (باقی تمام تباہ کرنے والے گناہوں کو معاف کر دیا جاتا ہے سوائے شرک کے)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 81]
