انگریزی ترجمہ
Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated from the Prophet (peace be upon him) that he said: "Islam is built upon five pillars: testifying to the oneness of Allah, establishing the prayer, paying the zakah, fasting the month of Ramadan, and performing the Hajj." A man said: "Hajj and then fasting Ramadan." Ibn Umar said: "No — fasting Ramadan and then Hajj. This is how I heard it from the Messenger of Allah (peace be upon him)."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے ہے (یہ تشبیہ ہے کہ اسلام کو ایک گھر کی مانند سمجھو یا ایک چھت کی مانند کہ جس میں پانچ ستون ہوں) اللہ جل جلالہ کی توحید (وحدانیت کی گواہی دینا) نماز کو قائم کرنا، زکوٰۃ دینا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔ ایک شخص بولا کہ حج اور رمضان کے روزے رکھنا (یعنی حج کو پہلے کیا اور روزوں کو بعد) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا رمضان کے روزے اور حج۔ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے یوں ہی سنا ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 62]
