انگریزی ترجمہ
Narrated 'Umayr, the freed slave of Abu al-Lahm (may Allah be pleased with him): My master (Abu al-Lahm) commanded me to dry some meat. A poor man came, so I gave him enough to eat. When my master learned of it, he beat me. I came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and told him (glory be to Allah — he was the refuge of orphans, widows, and the oppressed), so he (peace be upon him) called him and said: "Why did you beat him?" He said: This one gives away my food without my permission. He (peace be upon him) said: "The reward (of this charity) is for you both."
اردو ترجمہ
سیدنا عمیر جو سیدنا ابی اللحم رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں، کہتے ہیں کہمجھے میرے مالک (ابی اللحم) نے گوشت سکھانے کا حکم دیا۔ ایک فقیر آ گیا تو میں نے اسے کھانے کے موافق دے دیا۔ جب مالک کو خبر ہوئی تو انہوں نے مجھے مارا۔ میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمسے بیان کیا (سبحان اللہ آپ یتیموں اور بیواؤں اور مظلوموں کی امان تھے) تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے انہیں بلایا اور فرمایا کہ تو نے اسے کیوں مارا؟ انہوں نے کہا کہ یہ میرا کھانا میرے حکم کے بغیر دے دیتا ہے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ (اس خیرات کا) تم دونوں کو ثواب ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 553]
