انگریزی ترجمہ
Narrated Imran bin Husain (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) led us in the Zuhr or Asr prayer. Then he (peace be upon him) said, "Which of you recited 'Sabbihisma Rabbikal-Ala' behind me?" A man said, "I recited this surah, and I intended good by reciting it." He (peace be upon him) said, "I know that some of you were confusing me." (Regarding this narration, Imam an-Nawawi, may Allah have mercy on him, wrote that he (peace be upon him) did not forbid recitation, but rather forbade recitation aloud. And it is established in the hadith that the Companion had recited aloud, so he (peace be upon him) said: Who recited such-and-such surah behind me?)
اردو ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تم میں سے کس نے میرے پیچھے سبح اسم ربک الاعلٰی پڑھی تھی؟۔ ایک شخص نے کہا کہ میں نے یہ سورۃ پڑھی تھی اور میں نے اس کے پڑھنے سے بھلائی کا ارادہ کیا تھا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں جانتا ہوں کہ تم میں سے کچھ آدمی مجھے الجھاتے ہیں۔ (اس روایت کے متعلق امام نووی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے قرآت سے منع نہیں کیا بلکہ بآواز بلند قرآت سے منع کیا تھا۔ اور حدیث میں یہ چیز ثابت ہے کہ صحابی نے بآواز بلند قرآت کی تھی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے بتایا: یہ فلاں سورت میرے پیچھے کس نے پڑھی؟)[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 283]
