انگریزی ترجمہ
It is narrated from Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "What will your state be when the son of Mary (peace be upon her) descends (from the sky), and then your imam will be from among yourselves?" (The narrator al-Walid ibn Muslim said:) I said to Ibn Abi Dhi'b, "Al-Awza'i related to me from al-Zuhri, from Nafi', from Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him), and in it is that your imam will be from among yourselves." Ibn Abi Dhi'b said, "Do you know what it means that your imam will lead you from among yourselves?" I said, "You tell me." He said, "Jesus (peace be upon him) will lead you by the Book of your Lord (that is, the Noble Qur'an) and the Sunnah of your Prophet."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: تمہارا کیا حال ہو گا جب مریم علیہا السلام کے بیٹے (آسمان سے) اتریں گے، پھر تم لوگوں میں سے ہی تمہارے لوگ امامت کریں گے۔ (راوی ولید بن مسلم نے کہا) میں نے ابن ابی ذئب سے کہا مجھ سے اوزاعی نے حدیث بیان کی زہری سے، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، اس میں یہ ہے کہ تمہارا امام تم ہی میں سے ہو گا۔ ابن ابی ذئب نے کہا تو جانتا ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے کہ تمہاری امامت تمہی لوگوں میں سے کریں گے؟ میں نے کہا کہ آپ ہی بتلائیے تو انہوں نے کہا عیسیٰ علیہ السلام تمہارے پروردگار کی کتاب (یعنی قرآن مجید) اور تمہارے پیغمبر کی سنت سے تمہاری امامت کریں گے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2060]
