انگریزی ترجمہ
Narrated Aishah al-Siddiqah, Mother of the Believers (may Allah be pleased with her): The Messenger of Allah (peace be upon him) went out from beside me at night. So I became jealous (she thought that he [peace be upon him] had gone to another of his wives). Then the Prophet (peace be upon him) came and saw my state, and he (peace be upon him) said, "O Aishah! What is the matter with you? Have you become jealous?" I said, "Why should a wife like me (young and beautiful) not feel jealous over a husband like you?" The Messenger of Allah (peace be upon him) said, "Has your devil come to you?" I said, "O Messenger of Allah! Is there a devil with me?" He (peace be upon him) said, "Yes." I said, "Is it with every human being?" He (peace be upon him) said, "Yes." Then I said, "O Messenger of Allah! Is it with you too?" He (peace be upon him) said, "Yes, but my Lord has helped me until he submitted to me (now he does not command me toward evil)."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمرات کو ان کے پاس سے نکلے۔ پس مجھے غیرت آئی (وہ یہ سمجھیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلماور کسی بی بی کے پاس تشریف لے گئے ہیں) پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمآئے اور میرا حال دیکھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اے عائشہ! تجھے کیا ہوا؟ کیا تجھے غیرت آئی؟ میں نے کہا کہ مجھے کیا ہوا جو میری سی بی بی (کم عمر خوبصورت) کو آپ جیسے خاوند پر رشک نہ آئے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ کیا تیرا شیطان تیرے پاس آ گیا؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! کیا میرے ساتھ شیطان ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ہاں۔ میں نے کہا کہ کیا وہ ہر انسان کے ساتھ ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ہاں۔ پھر میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ہاں، لیکن میرے پروردگار نے میری مدد کی ہے حتیٰ کہ وہ میرے تابع ہو گیا ہے۔ (اب مجھے برائی کا حکم نہیں دیتا)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1805]
