انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) from the Prophet (peace be upon him): The Prophet (peace be upon him) said, "A man set out to visit his brother in another village, so Allah stationed an angel on his way. When he reached him, the angel asked, 'Where are you going?' He said, 'I have a brother in this village whom I am going to see.' The angel said, 'Does he owe you any favor that you are going to him to look after it?' He said, 'No, he owes me no favor; I only wish to see him for the sake of Allah.' The angel said, 'Then I am a messenger of Allah to you (to tell you) that Allah loves you just as you love your brother for His (Allah's) sake.'"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: ایک شخص اپنے بھائی کی ملاقات کو ایک دوسرے گاؤں میں گیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کی راہ میں ایک فرشتہ کھڑا کر دیا، جب وہ وہاں پہنچا تو اس فرشتے نے پوچھا کہ تو کہاں جاتا ہے؟ وہ بولا کہ اس گاؤں میں میرا ایک بھائی ہے میں اس کو دیکھنے جا رہا ہوں۔ فرشتے نے کہا کہ اس کا تیرے اوپر کوئی احسان ہے جس کو سنبھالنے کے لئے تو اس کے پاس جاتاہے؟ وہ بولا کہ نہیں اس کا کوئی احسان مجھ پر نہیں ہے، میں صرف اللہ کے لئے اس کو دیکھنا چاہتا ہوں۔ تو فرشتہ بولا کہ پس میں اللہ تعالیٰ کا ایلچی ہوں اور اللہ تجھے چاہتا ہے جیسے تو اس (اللہ) کی راہ میں اپنے بھائی کو چاہتا ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1769]
