انگریزی ترجمہ
Narrated Aisha the Truthful, Mother of the Believers (may Allah be pleased with her): The Messenger of Allah (peace be upon him) said to me, "I know when you are pleased with me and when you are displeased." I said, "How do you know?" He (peace be upon him) said, "When you are pleased, you say, 'No, by the Lord of Muhammad (peace be upon him),' and when you are displeased, you say, 'No, by the Lord of Ibrahim (peace be upon him).'" I said, "Indeed, by Allah, O Messenger of Allah, I only leave out your name (when I am displeased with you)." (This anger of Aisha the Truthful, Mother of the Believers, may Allah be pleased with her, is of the kind of jealousy that is pardoned in women, and it was outward; in her heart she was never displeased with the Messenger of Allah, peace be upon him.) [Mukhtasar Sahih Muslim, Hadith: 1659]
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہمجھ سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں جان لیتا ہوں جب تو مجھ سے خوش ہوتی ہے اور جب ناخوش ہوتی ہے۔ میں نے عرض کیا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکیسے جان لیتے ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ جب تو خوش ہوتی ہے تو کہتی ہے کہ نہیں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے رب کی قسم، اور جب ناراض ہوتی ہے تو کہتی ہے کہ نہیں قسم ہے ابراہیم (علیہ السلام) کے رب کی۔ میں نے عرض کیا کہ بیشک اللہ کی قسم یا رسول اللہ! میں صرف آپصلی اللہ علیہ وسلمکا نام چھوڑ دیتی ہوں (جب آپصلی اللہ علیہ وسلمسے ناراض ہوتی ہوں۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا یہ غصہ اسی رشک کے باب سے ہے جو عورتوں کو معاف ہے اور وہ ظاہر میں ہوتا تھا دل میں آپ کبھی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے ناراض نہ ہوتیں)[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1659]
