انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever calls others to guidance will have a reward like the rewards of those who follow him, without that diminishing their rewards in any way. And whoever calls others to misguidance will bear a sin like the sins of those who follow him, without that diminishing their sins in any way."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہجب ہم میں سے کوئی بیمار ہوتا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماپنا دایاں ہاتھ اس پر پھیرتے، پھر فرماتے کہ”اے مالک تو اس بیماری کو دور کر دے اور تندرستی دے تو ہی شفاء دینے والا ہے، تیری ہی شفاء ہے، ایسی شفاء دے کہ بالکل بیماری نہ رہے“جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمبیمار ہوئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکی بیماری سخت ہوئی، تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکا ہاتھ ویسے ہی کرنے کو پکڑا جیسے آپصلی اللہ علیہ وسلمکیا کرتے تھے (یعنی میں نے ارادہ کیا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمہی کا ہاتھ پھیروں اور یہ دعا پڑھوں)، تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں سے چھڑا لیا پھر فرمایا کہ اے اللہ! مجھے بخش دے اور مجھے بلند رفیق کے ساتھ کر۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ پھر جو میں نے دیکھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکی وفات ہو چکی تھی۔ (یعنی اس دعا کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1460]
