انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Every Muslim's rights over another Muslim are five: returning the greeting of peace, visiting the sick, following the funeral, accepting the invitation, and responding to the one who sneezes."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہبنی ہاشم کے چند لوگ اسماء بنت عمیس کے پاس گئے اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بھی گئے اور اس وقت اسماء ابوبکر رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں انہوں نے ان کو دیکھا اور ان کا آنا برا جانا۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے بیان کیا اور کہا کہ میں نے کوئی بری بات نہیں دیکھی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اسماء کو اللہ نے برے فعل سے پاک کیا ہے۔ پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممنبر پر کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ آج سے کوئی شخص اس عورت کے گھر میں نہ جائے جس کا خاوند غائب ہو (یعنی گھر میں نہ ہو) مگر ایک یا دو آدمی ساتھ لے کر۔ (ان سے مراد اپنے آدمی ہیں جن کے بارہ میں یہ خیال کرنا محال ہو کہ وہ کسی فاحشہ عورت کے پاس جا سکتے ہیں)[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1440]
