انگریزی ترجمہ
Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) saw a gold ring on a man's hand. He removed it and threw it away, saying: "One of you takes an ember from Hellfire and places it on his hand!" After the Prophet left, the man was told to pick it up and benefit from its sale. He said: "By Allah, I will not pick up what the Messenger of Allah threw away."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اتار کر پھینک دی اور فرمایا کہ تم میں سے کوئی جہنم کی آگ کے انگارے کا قصد کرتا ہے، پھر اس کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے۔ جب آپصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لے گئے تو لوگوں نے اس شخص سے کہا کہ تو اپنی انگوٹھی اٹھا لے اور اس (کی قیمت) سے نفع حاصل کر لے۔ وہ بولا کہ اللہ کی قسم میں اس کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا، جس کو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے پھینک دیا (سبحان اللہ صحابہ کا تقویٰ اور اتباع اس درجہ کو پہنچا تھا۔ اگر وہ اٹھا لیتا اور بیچ لیتا تو گناہ نہ ہوتا)[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1372]
