انگریزی ترجمہ
Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated that Umar (may Allah be pleased with him) saw Utarid al-Taymi with a silk garment for sale in the market. Umar suggested the Prophet buy it for meeting Arab delegations. The Prophet said: "Silk is worn in this world by one who has no share in the Hereafter." Later, the Prophet received some silk garments and gave one each to Umar, Usamah, and Ali, telling them to tear them up and make head coverings for their wives. When Umar questioned receiving it, the Prophet said: "I did not send it for you to wear but to benefit from by selling." When Usamah wore his, the Prophet looked at him disapprovingly and said: "I sent it for you to make head coverings for your wives."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہسیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عطارد تیمی کو بازار میں ایک ریشمی جوڑا (بیچنے کے لئے) رکھا ہوا دیکھا اور وہ ایک ایسا شخص تھا جو بادشاہوں کے پاس جایا کرتا اور ان سے روپیہ حاصل کیا کرتا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں نے عطارد کو دیکھا کہ اس نے بازار میں ایک ریشمی جوڑا رکھا ہے، اگر آپصلی اللہ علیہ وسلماس کو خرید لیں اور جب عرب کے وفد آتے ہیں اس وقت پہنا کریں تو مناسب ہے۔ راوی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کو بھی آپصلی اللہ علیہ وسلمپہنا کریں، تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ریشمی کپڑا دنیا میں وہ پہنے گا جس کا آخرت میں حصہ نہیں۔ پھر اس کے بعد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس چند ریشمی جوڑے آئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا عمر، اسامہ بن زید اور علی رضی اللہ عنہما کو ایک ایک جوڑا دیا اور فرمایا کہ اس کو پھاڑ کر اپنی اپنی عورتوں کے دوپٹے بنا دے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنا جوڑا لے کر آئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ نے یہ جوڑا مجھے بھیجا ہے اور کل ہی آپصلی اللہ علیہ وسلمنے عطارد کے جوڑے کے بارے میں کیا فرمایا تھا؟ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں نے یہ جوڑا تمہارے پاس (تمہارے اپنے) پہننے کے لئے نہیں بلکہ اس لئے بھیجا تھا کہ اس (کو بیچ کر اس) سے فائدہ حاصل کرو اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اپنا جوڑا پہن کر چلے تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کو ایسی نگاہ سے دیکھا کہ ان کو معلوم ہو گیا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمناراض ہیں۔ انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! آپ مجھے کیا دیکھتے ہیں، آپ ہی نے تو یہ جوڑا مجھے بھیجا ہے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں نے اس لئے نہیں بھیجا کہ تم خود پہنو بلکہ اس لئے بھیجا کہ پھاڑ کر اپنی عورتوں کے دوپٹے بنا لو۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1335]
