انگریزی ترجمہ
Abu Sa'id (may Allah be pleased with him) narrated that a Bedouin came to the Prophet and said: "We live in a land where lizards are abundant, and they are the main food of my family." The Prophet did not answer. When asked again three times, the Prophet finally said: "O Bedouin! Allah cursed or was angry with a group of the Children of Israel and transformed them into animals that crawl on the earth. I do not know whether the lizard is one of them or not. Therefore, I do not eat it, but I do not declare it forbidden either."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہایک دیہاتی رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور بولا کہ ہم ایسی زمین میں رہتے ہیں جہاں گوہ بہت ہیں اور میرے گھر والوں کا اکثر کھانا وہی ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو جواب نہ دیا۔ ہم نے کہا کہ پھر پوچھ، اس نے پھر پوچھا، لیکن آپصلی اللہ علیہ وسلمنے تین بار جواب نہ دیا۔ پھر تیسری دفعہ (یا تیسری دفعہ کے بعد) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو آواز دی اور فرمایا کہ اے دیہاتی! اللہ جل جلالہ نے بنی اسرائیل کے ایک گروہ پر لعنت کی یا غصہ کیا تو ان کو جانور بنا دیا، وہ زمین پر چلتے تھے۔ میں نہیں جانتا کہ گوہ انہی جانوروں میں سے ہے یا کیا ہے؟ اس لئے میں اس کو نہیں کھاتا اور نہ ہی حرام کہتا ہوں۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1324]
