انگریزی ترجمہ
Junadah ibn Abi Umayyah said: We visited Ubadah ibn al-Samit (may Allah be pleased with him) during his illness. We said: "May Allah grant you health. Tell us a hadith you heard from the Messenger of Allah (peace be upon him) by which Allah may benefit us." He said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) called us and we pledged allegiance to him. Among the conditions was that we pledged to listen and obey in ease and hardship, in times we liked and disliked, even when our rights were taken from us, and that we would not dispute the authority of those in charge — unless we saw clear, open disbelief for which we had proof from Allah."
اردو ترجمہ
جنادہ بن ابی امیہ کہتے ہیں کہہم سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی بیماری میں گئے۔ ہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے ہم سے کوئی ایسی حدیث بیان کرو جس سے اللہ تعالیٰ فائدہ دیدے اور جو آپ نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بلایا اور ہم نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے بیعت کی اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے جو عہد لئے ان میں یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیعت کی بات کے سننے پر اور اطاعت کرنے پر خوشی اور ناخوشی میں سختی اور آسانی میں اور ہماری حق تلفیاں ہونے میں اور یہ کہ ہم اس شخص کی خلافت میں جھگڑا نہ کریں گے جو اس کے لائق ہو مگر جب کھلا کھلا کفر دیکھیں کہ تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کی طرف سے حجت ہو۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1221]
