انگریزی ترجمہ
Adiy ibn Amirah al-Kindi (may Allah be pleased with him) said: I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "Whoever among you is appointed to a position and hides even a needle or more, it is ghulul (misappropriation), and he will bring it on the Day of Resurrection." A dark-complexioned Ansari man stood up and said: "O Messenger of Allah, take back my appointment!" He said: "What happened to you?" The man said: "I heard you say such and such." The Prophet said: "I say now that whoever is appointed to a position should bring everything, large and small. Whatever he is given, let him take it, and whatever he is not given, let him refrain from."
اردو ترجمہ
سیدنا عدی بن عمیرہ کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا، آپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے کہ تم میں سے جس شخص کو ہم کسی عہدے پر مقرر کریں، پھر وہ ایک سوئی یا اس سے زیادہ کوئی چیز چھپا رکھے، تو وہ غلول ہے اور قیامت کے دن اس کو لے کر آئے گا۔ یہ سن کر ایک سانولا سا انصاری کھڑا ہو گیا گویا میں اس کو دیکھ رہا ہوں اور بولا کہ یا رسول اللہ! اپنا عہدہ مجھ سے لے لیجئے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تجھے کیا ہوا؟ وہ بولا کہ میں نے سنا کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمایسا ایسا فرماتے تھے (یعنی ایک سوئی کا بھی مواخذہ ہو گا)، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ میں کہتا ہوں کہ اب بھی ہم جس کو کسی عہدے پر مقرر کریں، تو وہ تھوڑی یا زیادہ سب چیزیں لے کر آئے۔ پھر جو اس کو ملے وہ لے لے اور جو نہ ملے اس سے باز رہے (اس صورت میں کوئی بھی مواخذہ نہیں ہے)۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1214]
