انگریزی ترجمہ
Abu Ayyub (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "When you go to relieve yourselves, do not face the qiblah or turn your back to it. Rather, face east or west." Abu Ayyub said: "When we came to Syria, we found that the toilets had been built facing the qiblah, so we would turn aside from that direction and seek Allah's forgiveness."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: جب تم پاخانے کو جاؤ تو پیشاب یا پاخانہ کرنے میں قبلہ کی طرف منہ نہ کرو نہ پیٹھ کرو، بلکہ مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرو۔ (اس سے مراد ان علاقوں کے لوگ ہیں جن کا قبلہ شمال یا جنوب کی سمت ہو۔ جنکی سمت قبلہ مشرق یا مغرب میں ہے، وہ مشرق یا مغرب کی بجائے شمال یا جنوب کی منہ کریں گے) سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھر ہم شام کے ملک میں آئے اور دیکھا تو لیٹرینیں (بیت الخلاء) قبلہ کی طرف بنی ہوئی ہیں، ہم ان پر سے منہ پھیر لیتے تھے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتے تھے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 109]
