عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، كِلاَهُمَا عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، قَالَ سَعِيدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الظُّهْرِ - أَوِ الْعَصْرِ - فَقَالَ " أَيُّكُمْ قَرَأَ خَلْفِي بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى " . فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا وَلَمْ أُرِدْ بِهَا إِلاَّ الْخَيْرَ . قَالَ " قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا " .
انگریزی ترجمہ
Sa'id ibn Mansur and Qutayba ibn Sa'id both narrated to us from Abu Awana, Sa'id said: Abu Awana narrated to us from Qatada, from Zurara ibn Awfa, from Hadrat Imran ibn Husayn (may Allah be well pleased with him), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) led us in the Zuhr or Asr prayer, then stated: 'Which of you recited "Sabbih isma Rabbika al-A'la" behind me?' A man submitted: I did, and I intended nothing but good by it. He stated: 'I knew that one of you was contending with me in it (the recitation).'
اردو ترجمہ
ہم سے سعید بن منصور اور قتیبہ بن سعید دونوں نے ابو عوانہ سے حدیث بیان کی، سعید نے کہا: ہم سے ابو عوانہ نے قتادہ سے، انہوں نے زرارہ بن اوفیٰ سے، انہوں نے حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ظہر یا عصر کی نماز پڑھائی، پھر ارشاد فرمایا: "تم میں سے کس نے میرے پیچھے 'سبح اسم ربک الاعلیٰ' پڑھی؟" ایک آدمی نے عرض کیا: میں نے، اور اس سے میرا مقصد خیر کے سوا کچھ نہ تھا۔ آپ نے ارشاد فرمایا: "مجھے معلوم ہو گیا کہ تم میں سے کوئی مجھ سے اس (قراءت) میں مقابلہ کر رہا ہے۔"
