انگریزی ترجمہ
And the people complained to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) about hunger, so he stated: Soon Allah will give you food. Then they reached the seashore, and the sea threw out a marine creature (whale). They lit a fire on the shore and cooked and roasted its meat and ate to their satisfaction. Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) said: I and so-and-so and so-and-so -- he counted five persons -- went and entered into the socket of its eye and no one could see us until we came out. And we took one of its ribs and set it up like an arch, then we called for the tallest man in the caravan and the tallest camel and the largest saddle, and the man passed under that rib without lowering his head.
اردو ترجمہ
اور لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بھوک کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " عنقریب اللہ تعالیٰ تمھیں کھانا دے گا ۔ " پھر ہم سمندر کے کنارے پہنچے ، سمندر نے جوش مارا ( ایک لہر سی آئی ) اور اس نے ایک سمندری جانور ( باہر ) پھینک دیا ، ہم نے سمندر کے کنارے پر آگ جلائی اور اس ( کے گوشت ) کو پکایا ، بھونا ، کھایا اور یہ سیر ہوگئے ( حضرت جابر نے کہا : میں اور فلاں اور فلاں ، انھوں نے پانچ آدمی گئے اس کی آنکھ کے گوشے مین گھس گئے تو کوئی ہمیں دیکھ نہیں سکتا تھا حتیٰ کہ ہم باہر نکل آئے اور ہم نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی ( ایک جانب ایک بڑا کانٹا ) لےکر اس کو کمان کی ہیت میں کھڑا کردیا ، پھر قافلے میں سب سے بڑے ( قد کے ) آدمی کو بلایا اور قافلے میں سب سے بڑے اونٹ کو اور قافلے کے سب سے بڑے پالان کو منگوایا ، شخص سر جھکا ئے بغیر اس پسلی کے نیچے داخل ہوگیا ۔
