عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ، قُرَّةَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ح وَحَدَّثَنَاهُ قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ، رَدَّهُ إِلَى مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ رَدَّهُ إِلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رَدَّهُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْعِبَادَةُ فِي الْهَرْجِ كَهِجْرَةٍ إِلَىَّ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ma'qil b. Yasar reported Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) as saying:Worshiping during the period of widespread turmoil is like emigration towards me
اردو ترجمہ
یحییٰ بن یحییٰ نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں حماد بن زید نے خبردی ، انھوں نے معلی بن زیاد سے ، انھوں نے حضرت معاویہ بن قرہ سے ، انھوں نے معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔ اسی طرح ہمیں قتیبہ بن سعید نے یہی حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا ۔ ہمیں حماد نے معلیٰ بن زیاد سے حدیث بیان کی ، انھوں نے اس روایت کو حضرت معاویہ بن قرہ کی طرف لوٹایا ، انھوں نے حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کیا کہ آ پ نے فرمایا : " کو طرف پھیلی ہوئی قتل وغارت گری کے دوران میں عبادت ( پر توجہ مرکوز ) کرنا ، میری طرف ہجرت کرنے کی طرح ہے ۔
