عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ " . قَالَتْ فَقُلْتُ إِنِّي حَائِضٌ . فَقَالَ " إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat ' A'isha (may Allah be well pleased with her) reported that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated to me: 'Get me the mat from the mosque.' I submitted: I am menstruating. Upon this he (blessings and peace of Allah be upon him) remarked: 'Your menstruation is not in your hand.'
اردو ترجمہ
اعمش نے ثابت بن عبید سے، انہوں نے قاسم بن محمد سے اور انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ''مجھے مسجد میں سے جائے نماز پکڑا دو۔'' کہا: میں نے عرض کیا: میں حائضہ ہوں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔''
