عربی (اصل)
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ التَّمِيمِيُّ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، - وَهُوَ ابْنُ مُطَرِّفٍ أَبُو غَسَّانَ - حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ أُتِيَ بِالْمُنْذِرِ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ وُلِدَ فَوَضَعَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَلَى فَخِذِهِ وَأَبُو أُسَيْدٍ جَالِسٌ فَلَهِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِشَىْءٍ بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَمَرَ أَبُو أُسَيْدٍ بِابْنِهِ فَاحْتُمِلَ مِنْ عَلَى فَخِذِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَقْلَبُوهُ فَاسْتَفَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَيْنَ الصَّبِيُّ " . فَقَالَ أَبُو أُسَيْدٍ أَقْلَبْنَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ " مَا اسْمُهُ " . قَالَ فُلاَنٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " لاَ وَلَكِنِ اسْمُهُ الْمُنْذِرُ " . فَسَمَّاهُ يَوْمَئِذٍ الْمُنْذِرَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Sahl b. Sa'd reported that Mundhir b. Aba Usaid was brought to Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) at the time of his birth Allah's. Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) placed him on his thigh and Abfi Usaid kept sitting there. Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) had been occupied with something else before him. Abu Usaid commanded his child to be lifted from the lap of Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) and so he was lifted. When Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) had finished the work he said:Where is the child? Abd Usaid said: the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), we took him away. He said: What is his name? He said; the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), it is so and so, whereupon he (the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)) said: Nay, his name is Mundhir, and named him Mundhir on that day
اردو ترجمہ
حضرت سہل بن سعد ( بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے روایت ہے ، کہا : کہ ابواسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیٹا منذر ، جب پیدا ہوا تو اسے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اپنی ران پر رکھا اور ( اس کے والد ) ابواسید ۔ بیٹھے تھے پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کسی چیز میں اپنے سامنے متوجہ ہوئے تو ابواسید نے حکم دیا تو وہ بچہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ران پر سے اٹھا لیا گیا ۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خیال آیا تو فرمایا کہ بچہ کہاں ہے؟ سیدنا ابواسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! ہم نے اس کو اٹھا لیا ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس کا نام کیا ہے؟ ابواسید نے کہا کہ فلاں نام ہے ، تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نہیں ، اس کا نام منذر ہے ۔ پھر اس دن سے انہوں نے اس کا نام منذر ہی رکھ دیا ۔
