عربی (اصل)
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ} " يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ اشْتَرُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ اللَّهِ لاَ أُغْنِي عَنْكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لاَ أُغْنِي عَنْكُمْ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَا عَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لاَ أُغْنِي عَنْكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَا صَفِيَّةُ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ لاَ أُغْنِي عَنْكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ سَلِينِي بِمَا شِئْتِ لاَ أُغْنِي عَنْكِ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) reported that when (the verse) was revealed to him: 'Warn your nearest kindred,' the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'O people of Quraysh! Buy yourselves from Allah, I cannot avail you at all against Allah. O 'Abbas bin 'Abd al-Muttalib! I cannot avail you at all against Allah. O Hadrat Safiyya, aunt of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! I cannot avail you at all against Allah. O Hadrat Fatima, daughter of Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him)! Ask me whatever you want of my wealth, I cannot avail you at all against Allah.'
اردو ترجمہ
ابن مسیب اور ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہما نے بتایا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر یہ آیت اتاری گئی: ''اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیں'' تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''اے قریش کے لوگو! اپنی جانوں کو اللہ تعالیٰ سے خرید لو، میں اللہ تعالیٰ کے (فیصلے کے) سامنے تمہارے کچھ کام نہیں آ سکتا۔ اے عبد المطلب کے بیٹے عباس! میں اللہ کے (فیصلے کے) سامنے تمہارے کچھ کام نہیں آ سکتا۔ اے رسول اللہ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کی پھوپھی صفیہ! میں اللہ کے (فیصلے کے) سامنے تمہارے کچھ کام نہیں آ سکتا۔ اے محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی فاطمہ! تو میرے مال سے جو چاہے مانگ لے، میں اللہ کے (فیصلے کے) سامنے تیرے کچھ کام نہیں آ سکتا۔''
