عربی (اصل)
حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ، حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم تَلاَ قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي إِبْرَاهِيمَ { رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي} الآيَةَ . وَقَالَ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلاَمُ { إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ " اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي " . وَبَكَى فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ فَسَلْهُ مَا يُبْكِيكَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ الصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ - فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِمَا قَالَ . وَهُوَ أَعْلَمُ . فَقَالَ اللَّهُ يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ فَقُلْ إِنَّا سَنُرْضِيكَ فِي أُمَّتِكَ وَلاَ نَسُوءُكَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'Abdullah bin 'Amr bin al-'As (may Allah be well pleased with them both) reported that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) recited the words of Allah, the Great and Glorious, that Ibrahim (blessings and peace of Allah be upon him) uttered: 'My Lord! They have indeed led many of mankind astray. So whoever follows me, he is indeed of me, and whoever disobeys me — then surely You are Forgiving, Merciful.' And he recited what 'Isa (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'If You punish them, they are Your servants, and if You forgive them, verily You are the Mighty, the Wise.' Then he (blessings and peace of Allah be upon him) raised his hands and submitted: 'O Allah! My Ummah! My Ummah!' and wept. Allah, the Exalted, said: O Jibra'il! Go to Muhammad — and your Lord knows best — and ask him: Why are you weeping? So Jibra'il (blessings and peace of Allah be upon him) came to him and asked (though Allah, the Exalted, knew full well). The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) told Jibra'il (blessings and peace of Allah be upon him) what he had said. Allah, the Exalted, said: O Jibra'il! Go to Muhammad and tell him: We shall certainly make you pleased regarding your Ummah and shall not cause you grief.
اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان تلاوت فرمایا: ''پروردگار، ان بتوں نے بہتوں کو گمراہی میں ڈالا ہے (ممکن ہے کہ میری اولاد کو بھی یہ گمراہ کر دیں، لہٰذا ان میں سے) جو میرے طریقے پر چلے وہ میرا ہے اور جو میرے خلاف طریقہ اختیار کرے تو یقیناً تو درگزر کرنے والا مہربان ہے۔'' اور عیسیٰ علیہ السلام کا قول تلاوت فرمایا: ''اگر تو انہیں عذاب دے تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بے شک تو ہی غالب، حکمت والا ہے۔'' پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور عرض کیا: ''اے اللہ! میری امت! میری امت!'' اور رو پڑے۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: اے جبرائیل! محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤ — اور تمہارا رب خوب جانتا ہے — اور ان سے پوچھو: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور پوچھا (اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے)۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو بتایا کہ آپ نے کیا فرمایا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے جبرائیل! محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤ اور کہو: ہم آپ کی امت کے بارے میں آپ کو ضرور راضی کریں گے اور آپ کو غمگین نہیں کریں گے۔
