عربی (اصل)
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " رَأَيْتُ عِنْدَ الْكَعْبَةِ رَجُلاً آدَمَ سَبِطَ الرَّأْسِ وَاضِعًا يَدَيْهِ عَلَى رَجُلَيْنِ . يَسْكُبُ رَأْسُهُ - أَوْ يَقْطُرُ رَأْسُهُ - فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالُوا عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ أَوِ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ - لاَ نَدْرِي أَىَّ ذَلِكَ قَالَ - وَرَأَيْتُ وَرَاءَهُ رَجُلاً أَحْمَرَ جَعْدَ الرَّأْسِ أَعْوَرَ الْعَيْنِ الْيُمْنَى أَشْبَهُ مَنْ رَأَيْتُ بِهِ ابْنُ قَطَنٍ فَسَأَلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالُوا الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ " .
انگریزی ترجمہ
It is narrated on the authority of Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'I saw near the Sacred Ka'bah a man of fair complexion with straight hair, placing his hands on two men. Water was flowing from his head — or it was trickling from his head. I asked: Who is this? They said: He is 'Isa son of Mary (blessings and peace of Allah be upon him) — or al-Masih son of Mary (blessings and peace of Allah be upon him).' (The narrator says he does not remember which exact word was used.) 'And behind him I saw a man with red complexion, heavy body, curly hair, blind in the right eye, as if his eye was like a protruding grape. I asked: Who is this? It was said: This is the Dajjal, and the one who most closely resembles him is Ibn Qatan.'
اردو ترجمہ
حنظلہ نے سالم کے واسطے سے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''میں نے کعبہ کے پاس ایک گندم گوں، سر کے سیدھے کھلے بالوں والے آدمی کو دیکھا جو اپنے دونوں ہاتھ دو آدمیوں پر رکھے ہوئے تھا، اس کے سر سے پانی بہہ رہا تھا (یا اس کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے)۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں (جواب دینے والوں) نے کہا: عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام یا مسیح ابن مریم علیہ السلام (راوی کو یاد نہ تھا کہ دونوں میں سے کون سا لفظ کہا تھا)۔ اور ان کے پیچھے میں نے ایک آدمی دیکھا: سرخ رنگ، بھاری جسم، گھنگھریالے بالوں والا، دائیں آنکھ سے کانا، جیسے انگور کا ابھرا ہوا دانہ ہو۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ کہا گیا: یہ دجال ہے، اس سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا ابن قطن ہے۔''
