عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ نَافِعٍ، مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ فِيكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ فَأَمَّكُمْ مِنْكُمْ " . فَقُلْتُ لاِبْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِنَّ الأَوْزَاعِيَّ حَدَّثَنَا عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ " وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ " . قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ تَدْرِي مَا أَمَّكُمْ مِنْكُمْ قُلْتُ تُخْبِرُنِي . قَالَ فَأَمَّكُمْ بِكِتَابِ رَبِّكُمْ تَبَارَكَ وَتَعَالَى وَسُنَّةِ نَبِيِّكُمْ صلى الله عليه وسلم .
انگریزی ترجمہ
It is narrated on the authority of Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'What would you do when the son of Mary (blessings and peace of Allah be upon him) descends amongst you and leads you as one amongst you!' I (Walid bin Muslim) asked Ibn Abi Dhi'b: Al-Awza'i narrated to us from Zuhri, from Nafi', from Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) as: 'And your leader will be from among you' (while you are saying that the son of Mary will lead the prayer). Ibn Abi Dhi'b said: Do you know what 'he will lead you as one amongst you' means? I said: You tell me. He said: He will lead you according to the Book of your Lord (glorified and exalted is He) and the Sunnah of your Prophet (blessings and peace of Allah be upon him).
اردو ترجمہ
ابن ابی ذئب نے ابن شہاب سے سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''تم کیسے ہو گے جب ابن مریم (علیہ السلام) تم میں اتریں گے اور تم میں سے (ہو کر) تمہاری امامت کرائیں گے!'' میں (ولید بن مسلم) نے ابن ابی ذئب سے پوچھا: اوزاعی نے ہمیں زہری سے حدیث سنائی، انہوں نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس طرح بیان کیا: ''اور تمہارا امام تمہیں میں سے ہو گا'' (اور آپ کہہ رہے ہیں، ابن مریم امامت کرائیں گے) ابن ابی ذئب نے کہا: کیا تم جانتے ہو ''تم میں سے ہو کر تمہاری امامت کرائیں گے'' کے کیا معنی ہیں؟ میں نے کہا: آپ بتائیے! انہوں نے کہا: تمہارے رب عزوجل کی کتاب اور تمہارے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق تمہاری امامت کرائیں گے۔
