عربی (اصل)
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَدَ عَلَى سَرِيَّةٍ مَا وَجَدَ عَلَى السَّبْعِينَ الَّذِينَ أُصِيبُوا يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ كَانُوا يُدْعَوْنَ الْقُرَّاءَ فَمَكَثَ شَهْرًا يَدْعُو عَلَى قَتَلَتِهِمْ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat 'Asim reported: I heard Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) saying: 'Never did I see the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) so much grieved (at the loss of a) small army as I saw him grieved at those seventy men who were called "reciters" (and were killed) at Bi'r Ma'una; and he invoked curse for full one month upon their murderers.'
اردو ترجمہ
سفیان نے عاصم سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو کسی اور جنگ پر اتنا غم محسوس ہوا ہو جتنا ان ستر (ساتھیوں) پر ہوا جو بئر معونہ کے واقعے کے روز شہید کیے گئے، انھیں قراء کہا جاتا تھا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک مہینے تک ان کے قاتلوں کے خلاف بد دعا کرتے رہے۔
