عربی (اصل)
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَغْلِبَنَّكُمُ الأَعْرَابُ عَلَى اسْمِ صَلاَتِكُمُ الْعِشَاءِ فَإِنَّهَا فِي كِتَابِ اللَّهِ الْعِشَاءُ وَإِنَّهَا تُعْتِمُ بِحِلاَبِ الإِبِلِ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Bakr ibn Abi Shaibah narrated, he said: Waki' narrated to us, he said: Sufyan narrated to us from 'Abdullah ibn Abi Labid, who narrated from Abu Salamah ibn Hadrat 'Abd al-Rahman, who narrated from Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both), who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Let the bedouins not overpower you regarding the name of your prayer, for its name in the Book of Allah is 'Isha. The bedouins delay milking their camels until darkness (and hence call it 'Atamah).'
اردو ترجمہ
حضرت ابو بکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہمیں وکیع نے حدیث سنائی، کہا ہمیں سفیان نے عبد اللہ بن ابی لبید سے حدیث سنائی، انہوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''تمہاری صلاۃ عشاء کے نام پر بدّو تم پر غالب نہ آ جائیں کیونکہ اللہ کی کتاب میں اس کا نام عشاء ہے، اور بدّو اونٹنیوں کا دودھ دوہنے میں اندھیرا کر دیتے ہیں (اس لیے اسے عتمہ کہتے ہیں)۔''
