عربی (اصل)
و حَدَّثَنَا رِفَاعَةُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي الطَّحَّانَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَالِمٍ وَأَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَدِمَتْ سُوَيْقَةٌ قَالَ فَخَرَجَ النَّاسُ إِلَيْهَا فَلَمْ يَبْقَ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا أَنَا فِيهِمْ قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ { وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا } إِلَى آخِرِ الْآيَةِ.
انگریزی ترجمہ
Rifa'ah ibn al-Haytham al-Wasiti narrated to us, Khalid — meaning al-Tahhan — narrated from Husayn, from Salim and Abu Sufyan, from Hadrat Jabir ibn Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them both), who said: We were with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) on the day of Jumu'ah when a caravan of provisions arrived. The people went out towards it, and only twelve men remained, among whom I was. Then Allah the Exalted revealed: {And when they saw trade or amusement, they rushed towards it and left you standing} — until the end of the verse.
اردو ترجمہ
ہم سے رفاعہ بن ہیثم واسطی نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد یعنی طحان نے حصین سے، انہوں نے سالم اور ابو سفیان سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، فرمایا: ہم جمعہ کے دن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ ستو کا ایک قافلہ آ پہنچا۔ لوگ اس کی طرف نکل گئے اور بارہ آدمیوں کے سوا کوئی باقی نہ رہا، جن میں میں بھی تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے (یہ آیت) نازل فرمائی: {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا} ''اور جب انہوں نے تجارت یا کھیل تماشا دیکھا تو اس کی طرف بھاگ گئے اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیا'' — آخر آیت تک۔
