عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِعَمِّهِ " قُلْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ لَكَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . قَالَ لَوْلاَ أَنْ تُعَيِّرَنِي قُرَيْشٌ يَقُولُونَ إِنَّمَا حَمَلَهُ عَلَى ذَلِكَ الْجَزَعُ لأَقْرَرْتُ بِهَا عَيْنَكَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ { إِنَّكَ لاَ تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ}
انگریزی ترجمہ
Hadrat Yahya ibn Sa'id (may Allah be well pleased with him) said: Yazid ibn Kaysan narrated to us from Abu Hazim al-Ashja'i, from Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him), who reported that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated to his uncle: Say 'There is no god but Allah,' and I shall bear witness for you regarding it on the Day of Resurrection. He replied: Were it not that the Quraysh would taunt me, saying that nothing but the fear of death drove him to it, I would have delighted your eyes with this declaration. So Allah the Exalted revealed: Indeed, you cannot guide whom you love, but Allah guides whom He wills.
اردو ترجمہ
یحییٰ بن سعید نے کہا: ہمیں یزید بن کیسان نے حدیث سنائی، انہوں نے ابو حازم اشجعی سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چچا سے ارشاد فرمایا: لا الہ الا اللہ کہہ دیجیے، میں قیامت کے دن آپ کے لیے اس بارے میں گواہ بن جاؤں گا۔ انہوں نے جواب میں کہا: اگر قریش مجھے طعنہ نہ دیتے اور یہ نہ کہتے کہ اسے موت کے خوف نے اس پر آمادہ کیا ہے تو میں اس کلمے سے آپ کی آنکھیں ٹھنڈی کر دیتا۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: بے شک آپ جسے چاہیں ہدایت نہیں دے سکتے لیکن اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔
