عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَكْلِ الْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ . فَغَلَبَتْنَا الْحَاجَةُ فَأَكَلْنَا مِنْهَا فَقَالَ " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْمُنْتِنَةِ فَلاَ يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا فَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ تَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الإِنْسُ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu al-Tahir and Harmalah said: Ibn Wahb informed us, he said: Yunus informed me from Ibn Shihab, who said: 'Ata' ibn Abi Rabah narrated to me that Hadrat Jabir ibn Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them both) said — in Harmalah's narration: he was certain — that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Whoever eats garlic or onion should stay away from us, or stay away from our mosques, and sit in his house.' Once a pot was brought to him containing some green vegetables. He detected an odour from it and asked about it. When he was told about the vegetables cooked in it, he said it should be taken to one of his Companions. When that Companion also disliked it seeing the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)'s disapproval, he (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'You may eat it, for I converse with those with whom you do not converse' — meaning the angels.
اردو ترجمہ
ابو طاہر اور حرملہ نے کہا: ہمیں ابن وہب نے خبر دی، کہا: مجھے یونس نے ابن شہاب سے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے عطاء بن ابی رباح نے حدیث بیان کی کہ حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا — حرملہ کی روایت میں ہے: ان (حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو یقین تھا — کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''جس نے لہسن یا پیاز کھایا وہ ہم سے دور رہے یا ہماری مسجدوں سے دور رہے اور اپنے گھر بیٹھے۔'' اور ایسا ہوا کہ ایک دفعہ آپ کے پاس ایک ہانڈی لائی گئی جس میں کچھ سبز ترکاریاں تھیں، آپ نے ان سے کچھ بو محسوس کی تو ان کے متعلق پوچھا۔ آپ کو ان ترکاریوں کے بارے میں بتایا گیا جو اس میں ڈالی گئی تھیں تو آپ نے اسے اپنے ساتھیوں میں سے ایک کے پاس لے جانے کو کہا۔ جب اس نے بھی اسے دیکھ کر آپ کی ناپسندیدگی کی بنا پر اس کو ناپسند کیا تو آپ نے فرمایا: ''تم کھا لو کیونکہ میں ان سے سرگوشی کرتا ہوں جن سے تم سرگوشی نہیں کرتے۔'' (اس سے فرشتے مراد ہیں۔)
