عربی (اصل)
حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ التَّيْمِيِّ، قَالَ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَى أَبِي الْقُرْآنَ فِي السُّدَّةِ فَإِذَا قَرَأْتُ السَّجْدَةَ سَجَدَ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَتِ أَتَسْجُدُ فِي الطَّرِيقِ قَالَ إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَوَّلِ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الأَرْضِ قَالَ " الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ " . قُلْتُ ثُمَّ أَىٌّ قَالَ " الْمَسْجِدُ الأَقْصَى " . قُلْتُ كَمْ بَيْنَهُمَا قَالَ " أَرْبَعُونَ عَامًا ثُمَّ الأَرْضُ لَكَ مَسْجِدٌ فَحَيْثُمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلاَةُ فَصَلِّ " .
انگریزی ترجمہ
Hadrat ' Ali ibn Mushir said: al-A'mash narrated to us from Ibrahim ibn Yazid al-Taimi, who said: I used to recite the Qur'an to my father in the courtyard outside the mosque. Whenever I recited a verse of prostration, he would prostrate. I said to him: Father, do you prostrate on the road? He replied: I heard Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him) saying that he asked the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) about the first mosque established on the earth. He (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Masjid al-Haram.' I asked: Then which one? He said: 'Masjid al-Aqsa.' I asked: How long was the period between the two? He said: 'Forty years. Then the entire earth is a mosque for you, so wherever the time of prayer comes upon any one of you, he should pray there.'
اردو ترجمہ
علی بن مسہر نے کہا: ہمیں اعمش نے ابراہیم بن یزید تیمی سے حدیث سنائی، کہا: میں مسجد کے باہر کھلی جگہ (صحن) میں اپنے والد کو قرآن مجید سنایا کرتا تھا، جب میں آیتِ سجدہ کی تلاوت کرتا تو وہ سجدہ کر لیتے۔ میں نے ان سے پوچھا: ابا جان! کیا آپ راستے ہی میں سجدہ کر لیتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، وہ بیان کر رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روئے زمین پر سب سے پہلی بنائی جانے والی مسجد کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ''مسجد حرام۔'' میں نے عرض کی: پھر کون سی؟ آپ نے فرمایا: ''مسجد اقصیٰ۔'' میں نے پوچھا: دونوں کی تعمیر کے درمیان کتنا عرصہ تھا؟ آپ نے فرمایا: ''چالیس سال، پھر ساری زمین ہی تمہارے لیے مسجد ہے، جہاں بھی تمہاری نماز کا وقت آ جائے وہیں نماز پڑھ لو۔''
