عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ جَمِيعًا عَنْ هُشَيْمٍ، - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، - عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ كُنَّا نَحْزِرُ قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ قَدْرَ قِرَاءَةِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الأُخْرَيَيْنِ قَدْرَ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ قِيَامِهِ فِي الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَفِي الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ . وَلَمْ يَذْكُرْ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ الم تَنْزِيلُ وَقَالَ قَدْرَ ثَلاَثِينَ آيَةً .
انگریزی ترجمہ
Yahya ibn Yahya and Hadrat Abu Bakr ibn Abi Shaibah narrated to us, both from Hushaim — Yahya said: Hushaim informed us — from Mansur, from al-Walid ibn Muslim, from Abu al-Siddiq (al-Naji), from Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him), who said: We used to estimate the length of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)'s (blessings and peace of Allah be upon him) standing in the Zuhr and Asr prayers. We estimated that his standing in the first two rak'ahs of Zuhr was about the length of reciting Alif-Lam-Mim Tanzil (Surah al-Sajdah), and we estimated his standing in the last two rak'ahs to be about half of that. We estimated his standing in the first two rak'ahs of Asr to be equal to his standing in the last two rak'ahs of Zuhr, and in the last two rak'ahs of Asr about half of that. (Imam Muslim's teacher) Hadrat Abu Bakr (ibn Abi Shaibah) did not mention Alif-Lam-Mim Tanzil in his narration, rather he said: About thirty verses.
اردو ترجمہ
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ اور حضرت ابو بکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، دونوں نے ہشیم سے روایت کی — یحییٰ نے کہا: ہمیں ہشیم نے خبر دی — منصور سے، انہوں نے ولید بن مسلم سے، انہوں نے ابو صدیق (ناجی) سے، انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، فرمایا: ہم ظہر اور عصر میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کا اندازہ لگاتے تھے تو ہم نے ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں آپ کے قیام کا اندازہ ﴿الٓمٓ تَنزِيلُ﴾ (السجدہ) کی قراءت کے بقدر لگایا اور اس کی آخری دو رکعتوں کے قیام کا اندازہ اس سے نصف کے بقدر لگایا، اور ہم نے عصر کی پہلی دو رکعتوں کے قیام کا اندازہ ظہر کی آخری دو رکعتوں کے قیام کے برابر لگایا اور عصر کی آخری دو رکعتوں کا قیام اس سے آدھا تھا۔ (امام مسلم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے استاذ) حضرت ابو بکر (بن ابی شیبہ) نے اپنی روایت میں ﴿الٓمٓ تَنزِيلُ﴾ (کا نام) ذکر نہیں کیا بلکہ فرمایا: تیس آیات کے بقدر۔
