عربی (اصل)
وَعَنْهُ قَالَ: نَزَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْزِلًا فَجَعَلَ النَّاسُ يَمُرُّونَ فَيَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَنْ هَذَا يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟»فَأَقُولُ: فُلَانٌ. فَيَقُولُ: «نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ هَذَا»وَيَقُولُ: «مَنْ هَذَا؟»فَأَقُولُ: فُلَانٌ. فَيَقُولُ: «بِئْسَ عَبْدُ اللَّهِ هَذَا»حَتَّى مَرَّ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ: «مَنْ هَذَا؟»فَقُلْتُ: خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ. فَقَالَ: «نِعْمَ عَبْدُ اللَّهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ سَيْفٌ مِنْ سيوف الله»رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
انگریزی ترجمہ
Sa'd (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Whoever wants to harm the people of Madinah, Allah will dissolve him just as salt dissolves in water." Reported by Muslim.
اردو ترجمہ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو لوگ ادھر ادھر پھرنے لگے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:”ابوہریرہ! یہ کون ہے؟“میں عرض کرتا: فلاں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:”یہ اللہ کا بندہ اچھا ہے۔“آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوچھتے:”یہ کون ہے؟“میں عرض کرتا: فلاں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:”یہ اللہ کا بندہ برا ہے۔“حتیٰ کہ خالد بن ولید گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”یہ کون ہے؟“میں نے عرض کیا: خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”اللہ کا بندہ خالد بن ولید اچھا ہے، وہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہے۔“حسن، رواہ الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6262]
