عربی (اصل)
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا غِرْتُ عَلَى أَحَدٍ مِنْ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا غِرْتُ عَلَى خَدِيجَةَ وَمَا رَأَيْتُهَا وَلَكِنْ كَانَ يُكْثِرُ ذِكْرَهَا وَرُبَّمَا ذَبَحَ الشَّاةَ ثُمَّ يُقَطِّعُهَا أَعْضَاءً ثُمَّ يَبْعَثُهَا فِي صدائق خَدِيجَة فَيَقُول: «إِنَّهَا كَانَت وَكَانَت وَكَانَتْ وَكَانَ لِي مِنْهَا وُلْدٌ». مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "What an excellent man Abu Bakr is! What an excellent man 'Umar is! What an excellent man Abu 'Ubaydah ibn al-Jarrah is! What an excellent man Usayd ibn Hudayr is! What an excellent man Thabit ibn Qays ibn Shammas is! What an excellent man Mu'adh ibn Jabal is! What an excellent man Mu'adh ibn 'Amr ibn al-Jamuh is!" Reported by Tirmidhi, and he said: This is a gharib hadith.
اردو ترجمہ
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی زوجہ محترمہ کے بارے میں اتنا رشک نہیں کیا جتنا خدیجہ رضی اللہ عنہ کے معاملے میں کیا، حالانکہ میں نے انہیں دیکھا نہیں، لیکن آپ اکثر ان کا ذکر کیا کرتے تھے، بسا اوقات آپ بکری ذبح کرتے پھر اس کے ٹکڑے کرتے پھر انہیں خدیجہ کی سہیلیوں کے ہاں بھیجتے تھے، کبھی کبھار میں آپ سے یوں عرض کرتی: گویا دنیا میں خدیجہ کے سوا کوئی عورت ہی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:”وہ ایسی تھیں، وہ ایسی تھیں اور ان سے میری اولاد ہے۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6186]
