عربی (اصل)
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ عُمَرُ وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَقْرَؤُهُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ»رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيح وروى مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ مُرْسَلًا وَفِيهِ: «وَأَقْضَاهُمْ عَلِيٌّ»
انگریزی ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (peace be upon him) said: "The most merciful of my ummah toward my ummah is Abu Bakr; the most strict in the matter of Allah is 'Umar; the most genuinely modest is 'Uthman; the most knowledgeable in the obligations of inheritance is Zayd ibn Thabit; the best reciter is Ubayy ibn Ka'b; the most knowledgeable in the lawful and unlawful is Mu'adh ibn Jabal; and every ummah has a trustworthy person, and the trustworthy person of this ummah is Abu 'Ubaydah ibn al-Jarrah." Reported by Ahmad and Tirmidhi, and he said: This is a hasan sahih hadith. Ma'mar narrated from Qatadah in mursal form, and in it: "And the best judge is 'Ali."
اردو ترجمہ
انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”میری امت میں سے میری امت پر سب سے زیادہ مہربان ابوبکر ہیں، اللہ کے دین کے معاملے میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں، ان میں سے سب سے زیادہ با حیا عثمان ہیں، علم میراث کے سب سے بڑے عالم زید بن ثابت ہیں، سب سے بڑے قاری ابی بن کعب ہیں، حلال و حرام کے متعلق سب سے زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل ہیں، اور ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین ابوعبیدہ بن جراح ہیں۔“احمد، ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ احمد و الترمذی۔ اور معمر سے قتادہ کی سند سے مرسل روایت ہے، اور اس میں ہے: قضا میں سب سے زیادہ عالم علی رضی اللہ عنہ ہیں۔“[مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6120]
